بہت مارا پاکستان نے ہمیں مگر ہم نے بھی ٹکا کر جھوٹ بولا ! نئی وائرل میمز میں بھارتی زخموں پرنمک کا تڑکہ لگ گیا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کی حرکت پر آگ بگولا ہوگئے۔
بھارتی آرمی ، بحری اور فضائی افواج کی خواتین ترجمان مقبول بھارتی شو کون بنے گا کروڑ پتی میں مدعو ہیں ۔ 15 اگست کی مناسب سے مرتب پروگرام میں خواتین کی شرکت کی پرموشنل ویڈیووائرل تھی۔
پاکستانی صارفین نے جشن آزادی پر میمز کے ذریعے بھارتی زخموں پر نمک کا تڑکہ لگا کر خوب لطف اٹھایا۔
پاکستانیوں کی بنائی گئی میمز وائرل ہونے لگیں ۔ جس میں اس برگرام کو وائس ایڈٹ کرکے خوف لطف اٹھایاگیا۔ ویڈیومیں کرنل صوفیہ قریشی کوبولتے دکھایا گیا۔
سر کیا ہی بتائیں آپکو ! بہت مارا پاکستان نے ہمیں۔ 6 جہاز،ایس 400 ، بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن ہم نے بھی ٹکا کر جھوٹ بولا ۔
آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کا ہی سندوراجاڑ کر رکھ دیا۔
اس کے ساتھ پاکستانی صارفین نے بھارتیوں کوخوب ٹرول کیا اور لکھا ’’ بھارت ماتا کی جے‘‘!
واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام جمعے کو نشر کیا جانا ہے جس کی پرموشنل ویڈیوز کافی دنوں سے وائرل تھیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان پروموشنل ویڈیوز اور شو سے پہلے ہی شو کا بھرکس ہی نکال کر رکھ دیا۔