نیو حب کینال کی تعمیر سے کراچی پانی لانے کی صلاحیت 3 گنا بڑھ جائیگی ، مرتضیٰ وہاب


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بول نیوز کے پروگرام نیوز پنچ میں اظہار خیال کررہے ہیں / فوٹو بول نیوز

نیو حب کینال کی تعمیر سے کراچی  پانی لانے کی صلاحیت 3 گنا بڑھ جائیگی ۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  کراچی میں صرف 10ماہ کی مدت میں میگا پروجیکٹ مکمل کیا۔

یہ بات انہوں نے بول نیوز کے پروگرام نیوز پنچ  میں کی۔۔ میئر کراچی نے کہا کہ 22 سال بعد شہر کے پانی کےانفرااسٹرکچر میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ، اورنگی، منگھوپیر ، اتحاد کالونی ، کیماڑی بلدیہ مواچھ گوٹھ کا فائدہ ہوگا۔

میئرکراچی نے کہاکہ پروجیکٹ سے کینجھر جھیل پر انحصار کم ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ  نیوحب کینال سے غریب علاقوں  کی پانی کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ  31دسمبر تک پرانی کینال کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا جائےگا۔ان کاکہناتھاکہ کینجھر سے پانی لانےکیلئے واپڈا نےوفاق سے 40ارب روپے مانگے تھے۔

انہوں نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق جس میں سے  ساڑھے 3ارب روپے  دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ایشو کو پیپلزپارٹی نے کئی بار وفاق سے اُٹھایا۔

ان کاکہناتھاکہ امید ہے وزیراعظم نے جووعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ شہرِ کراچی کی کسی سڑک پرپارکنگ فیس نہیں لی جائے گی۔ اس بارے میں کے ایم سی  بہت کلیئر ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کراچی میں 25 ٹاونز ہیں ، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ان 25 میں آدھے ٹاونز پر 9 میں جماعت اسلامی اور 3 میں پی ٹی آئی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیا کہ وہ ہمیں غلط ثابت کریں۔ میئرکراچی نے کہاکہ دراصل اپوزیشن خود گڑبڑ کررہی ہے اور ملبہ حکومت پر ڈال رہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پارکنگ فیس پراگر ہم ان ٹاونز میں کارروائی کریں گے تو پھریہی  شکوہ کریں گے۔

میئر کراچی کی ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور ن لیگ پربھی تنقید

میئر کراچی نے تنقید کرتے ہوئے کہا یہاں ایم کیوایم ن لیگ اور پی ٹی آئی بھی رہی ہے ۔  انہون نے کہاکہ کے فور کا 5 بار افتتاح ہوا مگرآج تک مکمل نہیں ہوسکا۔

ان کا کہناتھاکہ  لیاری ایکسپریس وے کو مکمل ہونے میں 25 سال لگے جس پر آج ہیوی ٹریفک نہیں چل سکتا۔  جبکہ ملیر ایکسپریس وے شاہراہِ بھٹو جائیں تو فرق پتہ چل جائے گا۔شہر میں انڈرپاس بن رہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ  کورنگی ندی پر فلائی اورر بن رہا ہے اسے دو ماہ میں مکمل کرلیں گے ۔ ان کا کہناتھاکہ ایسے میں پیپلزپارٹی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ حب کینال کو مکمل کرکے دکھایا۔

ملک کا معاشی کیپٹل فنڈز سے محروم ،وزیراعظم کراچی پر مہربان نہیں،میئرکاشکوہ

انہوں نے کہا پبلک سیکٹر پروگرام میں کراچی کیلئےوفاقی اسکیمیں ہی نہیں،ان گنت بارمعاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔

ان کاکہنا تھاکہ گورنرسندھ نے دعویٰ کیا کہ میئر کراچی میرے پاس آجائیں مسئلہ حل کردوں گا۔ان کا کہناتھاکہ میں نے گورنر صاحب سے 100ارب روپے مانگے مگر نہیں ملے۔ وہ صرف باتیں کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے پھر کہا کہ وہ کراچی پر نظرکرم کردیں۔

ڈمپر سے ہلاکتوں کی ذمے داروفاقی حکومت اورایم کیوایم ہے! مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی نے کہاکہ وفاق ہیوی ٹریفک کو ناردرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے سے گزرنے نہیں دیتی۔

انہوں نے کہاکہ ہیوی ٹریفک شہر سے گزرتی ہے تو پھر حادثات ہوتے ہیں۔

اس معاملے کووزیراعظم کے سامنے اٹھایا وزیراعظم نے حامی بھری، مگر ایم کیوایم نے اختلاف کیا اورعمل نہیں ہونے دیا۔

یونیورسٹی روڈ تاخیر کا شکار کیوں؟

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی روڈ کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،مکمل ہونے میں2سال لگ جائیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ یہ بڑا پروجیکٹ ہے جس میں کوریڈور بننا ہے بسز آنی ہیں۔میئر کراچی نے کہاکہ بس ڈپوز بننے ہیں مگر انہوں نے امید ظاہرکی اس کا شارٹ ٹرم حل جلد دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا 30ستمبر تک کریم آباد انڈر پاس مکمل کرلیں گے اگر نا کرسکے تو مجھے ذمےدار ٹھہرائیں۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا