یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کے لیے محبتوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند کی جائے، سابق سفیروں کایورپی یونین سےمطالبہ

ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔

یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ  پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔

اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو  نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔

یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا