صیہونی آرمی چیف نےغزہ پرمکمل قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ فوجی سربراہ نے آپریشنل فریم ورک کی توثیق کردی ۔
اس منصوبے پر اسرائیلی فوجی سربراہ نے اپنے ہی وزیراعظم نیتن یاہو کی شدید مخالفت کی تھی۔
یہ منظوری بدھ کو جنرل اسٹاف فورم، اندرونی سلامتی ایجنسی اور دیگر سینئر کمانڈرز کے اجلاس میں دی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا۔ وفد کا مقصدمصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر ابتدائی بات چیت ہے۔
یہ مذاکرات خطے میں جاری انسانی المیے اور بین الاقوامی دباؤ کے تناظر میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہوکی غزہ پرفوجی قبضے کے منصوبے کو ٓرمی چیف،موسادسربراہ اورمشیرسلامتی نے مسترد کردیاتھا۔