رواں برس حجاج کرام کی جانب سے3267 شکایت موصول

پاکستانی حجاج کی جانب سے رواں برس حج کے دوران 3267 شکایت موصول ہوئیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب پیش کردیا۔

حجاج کی جانب سے  1322  شکایات (40.5 فیصد) شکایات کمروں کے الاٹمنٹ اور صفائی وغیرہ سے متعلق تھیں، جبکہ 748  شکایات (22.9 فیصد) بسوں کی تعداد، دیر سے آمد اور مزید بس اسٹاپ کے قیام سے متعلق تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری

689  (21.1 فیصد) شکایات کھانے کے معیار، مینیو، معالجوں اور شوگر لیول سے متعلق تھیں، جبکہ حاجیوں کی 508 شکایات موبائل فون نیٹ ورک ، ایپلی کیشنز اور وائی فائی  کے بارے میں تھیں۔

آن لائن اور دستی جمع کرائی گئی شکایات دور کرنے کے لیے موثر نظام اپنایا گیا، اورشکایتی دفتر 24 گھنٹے کام کرکے شکایات نمٹاتے رہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی