او آئی سی کی غزہ میں صحافیوں پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

اسلامی ممالک کی نمائندہ عالمی تنظیم او آئی سی نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے صحافیوں کی شہادت کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ میں صحافیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انس الشریف، محمد قریقع سمیت دیگر شہید صحافیوں کے اہل خانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ خضدار پر او آئی سی کابڑابیان سامنے آگیا

او آئی سی نے کہا کہ آزادیٔ صحافت پر اسرائیلی حملے ناقابلِ قبول ہیں اور صحافیوں کا قتل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم کے مطابق صحافیوں پر حملے دراصل سچ چھپانے کی کوشش ہیں، جو عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ان حملوں کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور عالمی ادارے فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جن سے جنگی علاقوں میں صحافیوں کی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی