گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریاں، شگر، ہنزہ اور گلمت گوجال متاثر

شگر، ہنزہ اور گلمت گوجال سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ضلع شگر میں 6 مقامات پر تازہ سیلابی ریلے آئے جبکہ شگر گلاپور میں دریائی کٹاؤ جاری ہے۔ سیلاب کے باعث 25 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 دکانیں، ایک ورکشاپ، درجنوں کھیت اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بھارت سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

دریائی کٹاؤ کے باعث شاہراہ “کے ٹو” بند ہوگئی جبکہ کچھ علاقوں میں آبپاشی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں بھی سیلابی ریلوں سے 12 سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔ گلمت گوجال میں مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے، سیکڑوں سفیدے اور پھلدار درخت بہہ گئے جبکہ ایک ہوٹل اور سرکاری عمارت بھی پانی کی زد میں آ گئے۔ اس کے علاوہ زرعی اراضی اور واٹر چینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق دینور کو ایک بار پھر دریائی کٹاؤ کا سامنا ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین