انجلینا جولی /فائل فوٹو
انجلینا جولی امریکا چھوڑ کر کہاں منتقل ہونے والی ہیں ؟۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ او آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار لاس اینجلس سے رخصت ہونے والی ہیں۔
یہ دعویٰ امریکی جریدے پیپل کی جانب سے سامنے آیاہے۔ جریدے کے مطابق انجلینا جولی نے اپنے 1913 میں تعمیر شدہ خوبصورت گھر فروخت کے لیے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جریدے کے مطابق وہ جلد ہی امریکا چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
50 سالہ انجلینا نے ہمیشہ لاس اینجلس میں مستقل رہائش اختیار کرنے سے گریز کیا۔
لیکن سابق شوہر بریڈ پِٹ کے ساتھ بچوں کی حوالگی کے معاہدے نے انہیں یہیں رہنے پر مجبور کیا۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان تقریباً 8 سال تک جاری رہنے والی قانونی لڑائی دسمبر 2024 میں طلاق پرختم ہوئی۔
دونوں کے 6 بچے ہیں: میڈوکس (24)، پیکس (21)، زہارا (20)، شیلو (19)، اور جڑواں بچے ناکس اور ویوین (17)۔
انجلینا اگلے سال ناکس اور ویوین کے 18 سال کے ہوتے ہی بیرونِ ملک منتقل ہو جائیں گی۔
وہ اس وقت کئی ممکنہ مقامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ وہ لاس اینجلس چھوڑ کر سکون، پرائیویسی اور سیکیورٹی والے ماحول میں رہنا چاہتی ہیں۔
لاس انجلس کیوں چھوڑ رہی ہیں ؟
جولی کے مطابق وہ صرف اس لیے لاس اینجلس میں رہ رہی ہیں کیونکہ طلاق کے باعث انہیں یہاں ہونا پڑ رہا ہے۔
’جب آپ کا بڑا خاندان ہو تو آپ چاہتے ہیں کہ انہیں پرائیویسی، سکون اور تحفظ ملے۔
لاس اینجلس میں وہ انسانیت اور خلوص نہیں ہے جو میں نے دنیا کے دوسرے حصوں میں دیکھا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کے بالغ ہونے کے بعد وہ زیادہ تر وقت کمبوڈیا میں گزاریں گی۔
وہی ملک جہاں سے انہوں نے 2002 میں اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کو گود لیا تھا۔
اس کے علاوہ وہ دنیابھر میں اپنے خاندان کے افرادسے ملنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔
