سحرانگیز فلٹبالرر ونالڈو کس بھارتی حسینہ کی زلفوں کے اسیررہ چکے؟

سحرانگیز فلٹبالر رونالڈو کس بھارتی حسینہ  کی زلفوں کے اسیررہ چکے؟ ۔ مقبول ترین فٹبالر کے افیئرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناؤں کی زلفوں کے اسیر رہ چکے ہیں۔

ساتھ ہی  ان کا نام بھارت کی ایک معروف اداکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔

رونالڈو کا بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ 2007 میں  افیئر سامنے آچکا ہے۔ وہ ایک تقریب میں عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گئے تھے ۔

تقریب کے دوران بپاشا اور رونالڈو کو ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر منظرِ عام پر آئی۔  یہ تصویرلزبن میں ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں لی گئی تھی۔

اُس وقت بپاشا باسو بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔

بعد ازاں ایک انٹرویو میں بپاشا باسو نے رونالڈو سے ملاقات کو’خوابوں جیسا لمحہ‘ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب کے بعد وہ دونوں کلب بھی گئے، اور پوری شام ایک شاندار تجربہ تھی۔

بپاشا نے یہ بھی کہا کہ رونالڈو نے انہیں ’کیوٹ‘ کہا اور وعدہ کیا کہ وہ انہیں اپنے تمام میچز میں مدعو کریں گے۔

کہا جاتاہے کہ یہ تصویر کے منظرعام پ بپاشاکے اُس وقت کے ساتھی، اداکار جان ابراہام سخت ناراض ہوئے۔

رونالڈژو اس کے علاوہ بھی کئی حسینائوں کی زلفوں کے اسیر رہے۔ انہوں نے 2009 سے 2015 تک روسی سپر ماڈل ایرینا شیک کے ساتھ تعلق رکھا۔

اُن کانام نیریڈا یلارڈو،کم کردشیان،پیرس ہلٹن،ماریا شیراپوا،جیما ایٹ کینسن،جورڈاناجارڈیل اوریہاں تک کہ دوا لیپاکے ساتھ بھی جوڑاگیا۔

آج کل رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی، ارجنٹائنی-اسپینش ماڈل اورکاروباری شخصیت جارجینا روڈریگز کے ساتھ ہیں۔

حال ہی میں جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کی۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا