برطانوی جرید نے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیر معمولی بہتری کا انکشاف کیا گیا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات غیر معمولی تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں، جس سے بھارت کو سخت دھچکا لگا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے امریکا کے دو دوروں نے سیاسی و عسکری حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2 ماہ میں فیلڈمارشل عاصم منیرکادوسرا دورہ امریکامتوقع، بھارت میں صف ماتم
فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خصوصی عشائیہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلوریڈا میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے امریکی اعلیٰ عسکری افسر جنرل ڈین کین کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سینئر فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تعاون، کرپٹو کرنسی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے منظم حکمت عملی اپنائی ہے۔ براہ راست وائٹ ہاؤس سے رابطوں اور ٹرمپ کے قریبی کاروباری حلقوں میں رسائی نے پاکستان کو واشنگٹن کی ترجیحات میں سرفہرست بنا دیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر کی حالیہ امریکی سرگرمیوں کو ماہرین پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع گرمجوشی کا نیا باب قرار دے رہے ہیں۔