اقوام متحدہ کی غزہ میں الجزیرہ کے صحافیوں کے قتل کی مذمت، آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

غزہ میں اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے صحافیوں کے قتل پر عالمی سطح پر شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ، یورپی یونین، چین اور حتیٰ کہ اسرائیل کے قریبی اتحادی جرمنی نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت پانچ میڈیا ورکر شہید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کے اس نشانہ بنا کر کیے گئے حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

عالمی صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے بھی اس واقعے کو آزادی صحافت اور انسانی جانوں کے تحفظ پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے