پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ریکور کرنے میں ناکام رہی، ڈیفالٹ ممالک میں سری لنکا، بنگلہ دیش،عراق، سوڈان اور گنی بساؤ شامل ہیں۔

پاکستان نے 80 ، 90 کی دیہائی میں ان ملکوں کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا، پاکستانی کرنسی میں قرض کی یہ رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

دستاویز کے مطابق عراق کے زمہ سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں، پاکستان نے سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں، بنگلہ دیش کے زمہ شوگر پلانٹ، سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر، جبکہ پاکستان نے گنی بساؤ سے 36 لاکھ 53 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

واضح رہے کہ سال 2006-07 میں بھی آڈیٹر جنرل نے ریکوری کی نشاندہی کی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور، دفتر خارجہ کے زریعے ریکوری کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ ڈپلومیٹک چینل، مشترکہ وزارتی کمیٹیز کے زریعے بھی کوششیں کی گئیں ہیں۔

ان پانچ ملکوں کو یاد دیہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھی بھجوائے گئے ہیں، جبکہ آڈیٹر جنرل کی رقم ریکور کرنے کیلئے معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔