مومنہ اقبال اپنی پسندیدہ اداکارہ کی کس خوبی کی معترف؟

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پروگرام میں مختصر گفتگو کے دوران اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ انہیں صبا قمر کی اداکاری اور شخصیت سے گہرا لگاؤ ہے۔

گفتگو کے دوران مومنہ اقبال نے کہا کہ مجھے صبا قمر بہت پسند ہیں، وہ میری فیورٹ اداکارہ ہیں، میں ان کی اداکاری سے سیکھتی ہوں اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے بھی انسپائریشن لیتی ہوں، وہ واقعی ایک پرفیکٹ پرفارمر ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، جب ان سے مرد و خواتین اداکاروں کی خوبصورتی اور لباس کے انداز کے حوالے سے رائے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ مرد اداکاروں میں مجھے فواد خان پسند ہیں جبکہ خواتین میں صبا قمر ہی میری سب سے پسندیدہ ہیں۔

مومنہ اقبال کا یہ بیان ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ وہ کن فنکاروں سے متاثر ہوتی ہیں اور کس انداز کو سراہتی ہیں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل