پاکستان کے سینئر اداکار، مصنف اور ہدایتکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار فواد خان ہیں اوروہ اس معاوضے کے حقدار بھی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کی۔
میزبان کی جانب سے اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے؟ جس پر محسن گیلانی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی ہیرو ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے اور وہ فواد خان ہے اور اُسے لینا بھی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد خان نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت کی فلم انڈسٹری، بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جہاں ان کی پرفارمنس کو خاصی پذیرائی ملی۔
واضح رہے کہ سینئر اداکار محسن گیلانی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ سے نوازا جا چکا ہے۔