ترکیہ کے مغربی علاقے سندرگی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے استنبول، ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ زلزلے کے مرکز سندرگی میں 10 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔
مزید پڑھیں: ترکیہ میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا، پرتگال میں بھی ہائی الرٹ
اطلاعات کے مطابق گولک کے قریبی گاؤں میں بھی کئی عمارتیں گر گئیں۔ زلزلے کے بعد 3 اور 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، جن سے خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔
ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق عمارتیں گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔