ایران میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی ’بلیک وِڈو‘ کا لرزہ خیز انکشاف

ایران میں ایک ایسی جنونی اور لالچی خاتون کے چرچے ہیں، جس نے اپنے 11 شوہروں کو قتل کیا ہے، ایرانی میڈیا نے اس قاتلہ کو بلیک وڈو کا لقب دیا ہے۔

ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری، جنہیں مقامی میڈیا نے “بلیک وِڈو” کا لقب دیا ہے، پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 برسوں میں اپنے 11 معمر شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی مطالبہ مسترد، بیجنگ کا ایران و روس سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق، اکبری نے صنعتی الکحل اور زہریلی ادویات کا استعمال کرتے ہوئے یہ قتل کیے، جس کے بعد مقتولین کے اثاثے اپنی بیٹی کے نام منتقل کرا لیے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ ایران کی تاریخ کے بدترین سلسلہ وار قتل کا کیس ہے۔ مقدمے میں 45 سے زائد افراد بطور مدعی شامل ہیں، جبکہ چار مقتولین کے خاندانوں نے “قصاص” یعنی سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ اکبری پر ایک قتل کی کوشش کا الزام بھی عائد ہے۔

دفاعی وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزمہ کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے، تاہم مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ تمام واقعات منصوبہ بندی کے تحت انجام دیے گئے اور کسی ذہنی عارضے کا جواز نہیں بنتا۔ کیس کی سماعت جاری ہے اور امکان ہے کہ آئندہ تاریخوں میں سزائے موت کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

Related posts

ندا یاسر نے بچوں کو اکیلے سفر کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

سونے اور چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے، قیمت میں ہوا آج کتنا اضافہ؟

میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟