غزہ کی ناکہ بندی فوری اورغیر مشروط طورپر ختم کی جائے،عرب ممالک

غزہ کی ناکہ بندی فوری اورغیر مشروط طورپر ختم کی جائے۔ عرب ممالک نے اسرائیل سے دو ٹوک مطالبہ کردیا۔

یہ مطالبہ عرب اسلامی وزارتی اجلاس میں سامنے آیاہے۔ عرب ممالک نے فلسطینی شہریوں کیخلاف جاری نسل کشی کے جرائم کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی ہے۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے وزرا کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔ جس میں غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو بڑا انسانی المیہ قرار دیاگیاہے ۔

اجلاس میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیل کی غیرقانونی پالیسیوں کوروکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اعلامیے میں غزہ پراسرائیلی جارحیت کے فوری اور مکمل خاتمے  کا مطالبہ کیاگیا۔ عرب ممالک نے یروشلم میں شہریوں اور سول تنصیبات کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کو بند کرنے کابھی مطالبہ کیا گیا۔

عرب ممالک کی کمیٹی نے زوردیا کہ غزہ کی فوری تعمیر نوکیلئے عرب اسلامی منصوبے پرعمل درآمد شروع کیا جائے۔

قاہرہ میں منعقد ہونے والے غزہ تعمیر نو کانفرنس میں فعال شرکت یقینی بنائی جائے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا