تاریخی مسجد قرطبہ میں آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا

اسپین کے تاریخی شہر قرطبہ میں واقع مشہور مسجد-کیتھیڈرل میں جمعہ کی شب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ مسجد کے اندرونی حصے میں اس وقت لگی جب ایک صفائی مشین کی بیٹری پھٹ گئی، جس سے شعلے بھڑک اٹھے اور ایک اندرونی چیپل تک پھیل گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہوئے اور علاقے کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ نیشنل پولیس اور فائر بریگیڈ کی تین ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

حکام نے مسجد کے متاثرہ حصے کو سیل کر دیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل