محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر قائد کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں رم جھم، موسم خوشگوار
کراچی میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔