سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا عہدہ ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، جس کے بعد ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت الیکشن کمیشن کی جانب سے شبلی فراز کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، شبلی فراز کی نااہلی کا اطلاق 5 اگست 2025 سے ہو گا، جس کے نتیجے میں ان کی سینیٹ کی رکنیت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر کا منصب بھی خالی تصور کیا جائے گا۔

شبلی فراز کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا گیا، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہو چکا ہے، جس کے باعث پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں قائد حزب اختلاف کی نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔

Related posts

صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت