بنوں میں خوارج کیخلاف پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن مکمل

بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔

 یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔

پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور  کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال: پاک فوج کے سربراہان کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

آپریشن کے دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔

اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لیے اہم قرار دیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے