بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، پروٹیکٹڈ یونٹس بڑھانے کی تجویز

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، حکومت کی جانب سے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی حد میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس سے لاکھوں افراد کو اضافی بلوں سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر اضافی بل کا معاملہ اٹھایا جس کا سامنا انہیں صرف 201 یونٹس استعمال کرنے پر کرنا پڑا۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے براہِ راست اظہارِ تشویش کیا اور کہا کہ معمولی یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو بھی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ڈالنا زیادتی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ 301  یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ قرار دینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بننے کا بھی امکان ہے، جبکہ کمیٹی کی سفارش پر 201 یونٹس کی حد 301 یونٹس تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا