قوم کے مجرم سن لیں، وقت بدلے گا، سزا ضرور ملے گی، راہول گاندھی

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ  قوم کے مجرم سن لیں، وقت بدلے گا، سزا ضرور ملے گی۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ چناؤ سمجھتا ہوں، بیس سال سے چناؤ لڑ رہا ہوں، پولینگ بوتھ کیسے مینیج کیا جاتا ہے، ووٹر لسٹ، فارم17، یہ سب میں گہرائی سے سمجھتا ہوں۔

 راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں ہماری سرکار چوری ہوئی تھی، دوہزار تئیسن کے انتخابات میں ہمیں صرف 65 سیٹین ملیں جو ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرشٹرا کے لوک اور دھان سبھا کے انتخابات میں جادو سے  ووٹر آتے ہیں ا ور جہاں بھی  ان ووٹرز نے ووٹ کیا، وہ بی جے پی کو گیا، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ نہیں دی، الیکشن کمیشن ان انتخابات کو چوری کروا رہا ہے، اور بی جے پی کی مدد کر رہا ہے۔

 راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ووٹ کی چوری محض انتخابی اسکینڈل نہیں ہے، یہ آئین اور جمہوریت کے خلاف ایک بہت بڑی غداری ہے، قوم کے مجرم سن لیں، وقت بدلے گا، سزا ضرور ملے گی۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی