تھیٹر، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکارکی طبیعت تشویشناک،آئی سی یو میں داخل

تھیٹر، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکارکی طبیعت تشویشناک،آئی سی یو میں داخل کردیاگیا۔اداکار ان دنوں فالج اور دل کے عارضے کی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اداکار کمکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے،ان کا علاج جاری ہے۔ اگرچہ ان کی حالت پہلے سے کچھ بہتر ہے، تاہم مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

71 سالہ مایہ ناز اداکار انور علی لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔وہ کئی دہائیوں تک اسکرین پر اپنی حاضر جوابی اور جاندار اداکاری سے دل جیتتے رہے۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق انورعلی کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی۔

بیٹے نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ والد کی حالت سنبھلنے میں وقت لگ رہا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

اداکار انور علی  کی زندگی کا یہ مشکل وقت ان کے تمام مداحوں کے لیے بھی باعثِ پریشانی ہے ۔

انور علی کا فن اور ان کی مزاحیہ حس آج بھی کئی دلوں میں زندہ ہے۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے مداح دعا گو ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔