زلزلے زیر زمین زندگی کوتوانائی فراہم کرتے ہیں!چینی سائنسدانوں کی حیران کن دریافت

زلزلے  زیر زمین زندگی کوتوانائی فراہم کرتے ہیں!چینی سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے پوری دنیا کوچونکا دیا۔

یہ انکشاف چین کے Guangzhou Institute of Geochemistry کے سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

تحقیق میں بتایاگیاہے کہ  زلزلے زیر زمین چھپی ہوئی مائیکروبی زندگی (خرد حیاتیات) کوتوانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

جب زلزلے کے دوران زمین کی تہوں میں چٹانیں پھٹتی یا رگڑتی ہیں۔نتیجے میں پانی کے مالیکیول ٹوٹ کرہائیڈروجن گیس اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ جیسی کیمیکل توانائی پیدا کرتے ہیں۔

یہ مائیکروبیل حیات کے لیے نہایت اہم ہیں۔

یہ تحقیقی نتائج سائنسدانوں نے تجرباتی طور پرلیبارٹری میں زلزلوں جیسے حالات کو پیدا کر کے حاصل کیے۔

اس تحقیق کے مطابق کوارٹزسے بھرپور چٹانیں جب دَباؤ کا شکار ہوتی ہیں۔ تو ان سے بننے والے کیمیکل مادے زمین کی تہوں میں موجود خرد حیاتیات کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

اس عمل سے “آئرن ریڈوکس سائیکلنگ” بھی شروع ہو جاتی ہے۔ جس سے ایک مسلسل برقی رو پیدا ہوتی ہے۔ بالکل ایسے جیسے کسی زیرِ زمین بجلی گھر سے توانائی حاصل ہو رہی ہو۔

زیر زمین توانائی کے قدرتی ذرائع جیسے”سرپینٹینائزیشن” یا”ریڈیولائسس”کے مقابلے میں ایک لاکھ گنازیادہ طاقتورہوسکتی ہے۔

ماہرین اس نظام کو قدرتی “انڈر گراؤنڈ پاور گرڈ” قرار دیتے ہیں۔ جو روشنی کے بغیر بھی زمین کے نیچے زندگی کو سہارا دے سکتا ہے۔

اس دریافت کے بعد ماہرین کا ماننا ہے کہ زمین جیسے دیگر سیاروں یا چاندوں پر بھی۔ جہاں زلزلہ نما یا برف کے پھٹنے جیسے مظاہر ہوتے ہیں، وہاں بھی زندگی موجود ہو سکتی ہے۔

اب سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ زمین اور خلا میں ایسے مزید مقامات تلاش کیے جائیں جہاں اس قسم کی آکسیڈنٹ پیدا کرنے والی سرگرمیاں موجود ہوں۔

تاکہ زمین سے باہر زندگی کے امکانات کو مزید سمجھا جا سکے۔

یہ تحقیق گہرائی میں موجود زندگی کے بارے میں پرانی سائنسی سوچ کو چیلنج کرتی ہے ۔

خلا میں زندگی کی تلاش کے لیے نئے دروازے کھولتی ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش