تائیوان اور جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

تائیوان کے دارالحکومت تائپے سمیت شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تائیوان کی سنٹرل ویدر ایجنسی کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز شمال مشرقی ساحل کے قریب تھا۔

ادھر جاپان کے اوکیناوا کے شہر یوناگونی کے قریب بھی 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ جاری، 57 واں زلزلہ ریکارڈ

دونوں ممالک میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

زلزلوں کے بعد ریسکیو ادارے اور مقامی حکام الرٹ ہو چکے ہیں اور حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطہ جغرافیائی طور پر متحرک زون میں واقع ہے، جہاں زلزلے معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات