پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 100 انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم پہلی بار 100 انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے اور مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 46 ہزار 53 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

قبل ازیں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2051 پوائنٹس کا اضافے سے مارکیٹ 1 لاکھ 45 ہزارکی بلند سطح پر بند ہوئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی