وزیرِ اعظم کا سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی پر سخت نوٹس

وزیرِ اعظم پاکستان نے سرکاری دفاتر میں وقت کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے دفاتر میں غیر حاضری اور تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے واضح طور پر کہا کہ تمام افسران اور عملہ سرکاری اوقات کار کی مکمل پابندی کریں اور اپنے کام میں نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

اس کے ساتھ ہی وفاقی سیکرٹریز اور ادارہ سربراہان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خود وقت کی پابندی میں مثال قائم کریں تاکہ باقی عملہ بھی اس کی پیروی کرے۔

سیکریٹری کابینہ کی جانب سے اس ضمن میں تمام وزارتوں اور محکموں کو خط جاری کیا گیا ہے جس میں دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں وقت کی خلاف ورزی نہ صرف کام کے معیار کو متاثر کرتی ہے بلکہ عوام کی خدمات میں بھی رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے