"جان سے پیارا پاکستان”، معرکہ حق یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری

یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ “جان سے پیارا پاکستان” ریلیز کر دیا گیا ہے۔

نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے اور پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بولوں میں بھرپور طریقے سے سمویا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نغمے میں دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ “اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے۔”

نغمے میں قومی یکجہتی، امن اور تمام مذاہب کے افراد کے اتحاد کا خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ “اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی” پاکستان کی اصل پہچان ہیں۔

نغمے میں کسان، مزدور، لوہار سب کو ملکی ترقی کا ستون قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ “ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے” یہی قومی اتحاد کی طاقت ہے۔

جان سے پیارا پاکستان” ملی نغمہ قوم کے جذبات، وفا، قربانی اور حب الوطنی کی آواز بن گیا، یہ نغمہ نہ صرف ایک ترانہ ہے بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کے لیے محبت، اتحاد اور قربانی کا عہد تازہ کرتا ہے۔

Related posts

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف