عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت متعدد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ڈی سیٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں سمیت متعدد ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔ یہ اقدام عدالتوں کی جانب سے سزائیں ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی سیٹ ہونے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، رائے حسن نواز، رائے حیدر علی خان، محمد انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پانچ ارکان قومی اسمبلی، تین ارکان پنجاب اسمبلی اور ایک سینیٹر کو نااہل قرار دیا ہے جب کہ ان ارکان کو مختلف عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے باعث آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قراردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئینی و قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے