معروف گلوکار اخلاق احمد کی 26ویں برسی

پاکستان کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے آج 26 برس مکمل ہو گئے، مگر ان کی مسحور کن آواز آج بھی سننے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

اخلاق احمد نے 10 جنوری 1946 کو دہلی میں جنم لیا، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1960 کی دہائی میں سٹیج پرفارمنس سے کیا، تاہم 1974 میں فلم “چاہت” کے لیے گایا گیا ان کا گیت سپرہٹ ثابت ہوا اور ان کی فنی زندگی کا رخ بدل گیا۔

انہوں نے اُس وقت موسیقی کے میدان میں قدم رکھا جب فلمی صنعت پر بڑے گلوکار چھائے ہوئے تھے اور نئے فنکاروں کے لیے جگہ بنانا نہایت مشکل تھا لیکن اخلاق احمد نے اپنی دلنشین آواز، بے پناہ محنت اور خلوص سے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

ان کی شہرت کو جِلا فلم “بندش” کے گیت نے بخشی، جس نے انہیں بامِ عروج پر پہنچا دیا۔

اخلاق احمد نے اپنے کیریئر میں 86 فلموں کے لیے 177 نغمے گائے، ان کا آخری گیت فلم “نکاح” میں شامل کیا گیا، جو ان کے فنی تسلسل کا خوبصورت اختتام ثابت ہوا جبکہ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں سات بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے وہ 4 اگست 1999 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کی سریلی آواز اور نغمات آج بھی مداحوں کے دلوں میں تازگی بھر دیتے ہیں۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی