پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ 3 دہشتگرد ہلاک، 1 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے فتح خیل لیڑا پل پر واقع پولیس چوکی پر طالبان دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کر دیا۔

 پولیس نے جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپ کا آغاز رات تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر ہوا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی، تاہم حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت روخنیاز کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے فوری بعد ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے علاقے میں سرچ آپریشن کی قیادت کی، جس میں ممکنہ طور پر ملوث مزید عناصر کی تلاش جاری ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حساس مقامات کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس نے حملہ ناکام بنا کر ایک بڑا سانحہ روک لیا، تاہم شہید اہلکار کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا