وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا فیٹف کو خط لکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، بھارت ہمیشہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کو بتاؤں گا کہ بھارت افغانستان میں اپنے قونصل خانوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کر  رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کیخلاف مالیاتی سازش،آئی ایم ایف اور فیٹف سے رجوع کرے گا

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، قوم نے اسے شکست دی، پاکستان میں ہر طرح کی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کی طرح بزدل نہیں ہیں، دہشتگردی کے خلاف عوام اور فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مودی سن لو، بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، پاکستان میں حکومت، فورسز، ادارے اور عوام دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات

پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی

جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی