26 نومبر احتجاج؛ 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: 26 نومبر کے درج مقدمے میں عدم پیشی سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمے میں عدم پیشی پر علیمہ خان، علی امین گنڈاپور، اعجاز خان جازی، چوہدری امیر افضل، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، سردار منصور سلیم، زبیر خان نیازی اور اجمل صابر عامر مغل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اور پولیس کو ہدایت دی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 8 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پراسیکیوشن ٹیم کی استدعا پر جاری کیے گئے، تاہم پراسیکیوشن ٹیم کا کہنا تھا کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکے ہیں۔

تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل