شہر قائد میں رم جھم موسم خوشگوار

شہر قائد میں آج صبح سے ہی رم جھم جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

کراچی میں ملیر، شارع فیصل اور اطراف میں بوندا باندی جاری جبکہ جمشید روڈ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، گلشن،گلستان جوہر اور اطراف میں بھی رم جھم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں میں اپنائیں یہ احتیاطی تدابیر

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم  درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

کراچی میں آج  زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم مطلع ابر آلود رہے گا۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف