آئی فون 17 مہنگا ہونے والا ہے؟ ممکنہ فیچرز اور قیمت کا مکمل تجزیہ

ایپل کی آئندہ آئی فون 17 سیریز جو ممکنہ طور پر ستمبر 2025 میں متعارف کرائی جائے گی، اس کی قیمتوں میں 50 امریکی ڈالر اضافے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ سیریز کے تمام ماڈلز پر لاگو ہوگا جن میں نیا ماڈل آئی فون 17 ایئر بھی شامل ہے جو ’’پلس‘‘ ماڈل کی جگہ لے گا۔

قیمتیں کیوں بڑھنے والی ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، چینی مصنوعات پر امپورٹ ٹیرف اور منافع کا تحفظ شامل ہیں۔

ایپل ان معاشی چیلنجز کے پیش نظر ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کرے گا تاکہ اپنے مارجن کو برقرار رکھ سکے۔

فی الحال امریکا میں آئی فون 16 کی کیا قیمت ہے؟

امریکا میں آئی فون 16 کی قیمت 799 امریکی ڈالر ہے جب کہ آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1199 امریکی ڈالر ہے جب کہ نئی قیمتوں کے بعد ممکنہ طور پر یہ ماڈلز 849 اور 1249 امریکی ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔

صارفین کو کیا نیا ملے گا؟

اگرچہ قیمت میں اضافہ متوقع ہے لیکن ایپل کی جانب سے کچھ اہم اپڈیٹس بھی متعارف کرانے کا امکان ہے جیسے نیا اسمارٹ ڈیزائن، بیٹری لائف میں بہتری، اے آئی فیچرز اور جدید کیمرا شامل ہیں۔

تازہ مالیاتی رپورٹس کے مطابق:کیو 2 2025 میں آئی فون کی فروخت مضبوط رہی، امریکی ٹیلی کام کمپنیز میں 22 فیصد سالانہ اضافہ رپورٹ ہوا۔

تجزیہ کاروں نے ایپل کے شیئر (اے اے پی ایل) پر ’’ہولڈ‘‘ ریٹنگ برقرار رکھی ہے جب کہ یہ عوامل بھی کمپنی کو قیمتیں بڑھانے کی طرف مائل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں موجودہ آئی فون 16 سیریز کی قیمتیں

پاکستان میں آئی فون 16 سیریز کی قیمتوں پر ایک نظر ڈالیں تو ایپل کا بیس ماڈل آئی فون 16 اس وقت 2 لاکھ 99 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ قدرے سستا ورژن آئی فون 16 ای کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 799 روپے ہے۔ اگر بڑے اسکرین سائز والا ماڈل پسند کیا جائے تو آئی فون 16 پلس کو 3 لاکھ 34 ہزار 999 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

پرو فیچرز کے حامل ماڈلز میں آئی فون 16 پرو کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 999 روپے ہے جب کہ سیریز کا سب سے مہنگا فون آئی فون 16 پرو میکس اس وقت 4 لاکھ 48 ہزار 999 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی