سیاراتوتوبدلا نہیں ہے، موسم زرا سا روٹھا ہوا ہے! ٹرمپ مودی’’فرینڈشپ‘‘نئے اندازمیں سامنے آگئی۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین مودی کی چھترول سے باز نہیں آئے،اپنے ہی وزیراعظم کو روک اسٹار بناڈال۔
ایکس پر مودی اور ٹرمپ کی دوستی پر مبنی ایک اے آئی جنریٹڈ ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔ جسے نئی بھارتی فلم ’’سیارا‘‘ کے مشہور گانے اور میوزک کا تڑکا بھی لگایاگیاہے۔
بھارت کے سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کے ٹیرف اقدام پر دو دنوں سے اپنے ہی وزیراعظم کی خوب چھترول کررہے ہیں۔
My Fraand – Mr Doland Trump pic.twitter.com/Jiqe7ypIqH
— RedBoxxLocal India Parody (@REDBOXINDIIA) July 31, 2025
مودی نے ٹرمپ کی دوستی میں جو قصیدے پڑھے تھے اس کے بعد بھارت کو ٹرمپ سے ایسے اقدام کی توقع نہیں تھی۔
توقعات کے برعکس ٹرمپ نے جرمانے کے ساتھ 25 فیصد ٹیرف کیا لگایا بھارت میں جیسے ایک بھونچال ہی آگیا۔
اسی بھونچال کی ایک چھوٹی سی جھلک آپ سب بھی اس ملاحظہ کرلیجئے۔
These #Saiyaara reels are getting out of hands now pic.twitter.com/VhisQVpCeV
— Jitesh (@Chaotic_mind99) July 31, 2025