بندرکی سابقہ زو مالکان سے جذباتی ملاقات،لپٹ گیا،چومتااورپیارکرتارہا!ویڈیووائرل

بندرکی سابقہ زو مالکان سے جذباتی ملاقات،لپٹ گیا،چومتااورپیارکرتارہا! سوشل میڈیا پرویڈیووائرل ہوگئی۔ یہ جذباتی منظرکیمرے میں قید کرلیاگیا۔

کہتے ہیں محبت وہ واحد جذبہ ہے جوجانوروں اورانسانوں میں یکساں طور پرپایاجاتاہے۔ ایسا ہی جذباتی منظر میامی کے زو میں دیکھا گیا۔

میامی کے ایک زو میں ایک بندر کو طویل عرصے رکھا گیاتھا۔ جہاں زو مالکان سے بندر کوانتہائی انسیت ہوگئی تھی۔

نامعلوم وجوہات کے سبب اس بندر کو میامی کے زو سے کسی دوسرے زو منتقل کردیا گیاتھا۔

اپنے زو سے منتقلی کے بعد بندر کافی اداس اورمرجھایا مرجھایا سے رہنے لگا ۔ جس کی اطلاع سابقہ زو مالکان کو دی گئی ۔

جس پر زو مالکان نے مذکورہ بندر کو ایک دن کےلئے زو واپس بلایا۔

بندر زو پہنچتے ہی انتہائی جذباتی انداز میں اپنے سابقہ زو مالکان سے لپٹ گیا۔ انہیں چومتا اور پیاربھی کرتا رہا۔ اس منظر کو ویڈیو میں قید کیاگیا۔

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ اپ بھی یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا