تمام شواہد پارٹی کے لوگوں نے فراہم کیے، جلد نئی قیادت سامنے آئے گی، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سارے ثبوت اور شواہد پارٹی کے رہنماؤں نے خود فراہم کئے ہیں۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کو مزید ارشد شریف معاملے کی طرح کھیلنے نہیں دوں گا، جلد پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ سامنے لاؤں گا۔

پی ٹی آئی کے اندرونی حالات اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف  کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا ہے اور پارٹی تیزی سے ایم کیو ایم پاکستان جیسی شکل اختیار کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نااہلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اور جب مزید نااہلیاں ہوں گی تو پارٹی میں نئے لوگ آئیں گے جو ’اچھے بچوں‘ کی طرح چلیں گے۔

فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ “گیم” پر بھی سوالات اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینیٹ میں 8 سیٹیں تھیں، لیکن نتیجہ 5 سیٹوں پر کیسے آ گیا؟ اس پر جوابدہی ہونی چاہیے۔”

فیصل واوڈا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب جو پارٹی بن رہی ہے وہ ’’پی ٹی آئی پاکستان‘‘ کہلائے گی، جو ایم کیو ایم پاکستان کی طرز پر ایک “کنٹرولڈ” اور ’’فرماں بردار‘‘ جماعت ہوگی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مراد سعید کو سینیٹر کیسے بنایا گیا اور اس تقرری کے پیچھے کیا مفادات کارفرما ہیں، جسے وہ جلد سامنے لانے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔

گنڈا پور حکومت پر کڑی تنقید

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو نشانہ بناتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ گنڈاپور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہیں، کے پی میں کرپشن کا بازار گرم ہے، سینیٹ الیکشن میں بڑی گیم کھیلی گئی، جلد تحریک انصاف کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش