پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کیلئے سیفٹی اسٹینڈرڈز کا نفاذ لازمی قرار

پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کے لیے سیفٹی اسٹینڈرڈز کا نفاذ لازمی قرار دینے کا فیصلہ، سیفٹی اسٹینڈرڈز نہ ہونے پر سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا۔

کابینہ سے منظور کردہ موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیولپمنٹ ایکٹ کے مندرجات سامنے آگئے، جس کے مطابق سیفٹی اسٹینڈرڈز قانون کی خلاف ورزی پر 3 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانہ، بغیر رجسٹریشن گاڑی فروخت کرنے پر 1 سال قید یا 5 لاکھ جرمانہ کی تجویز ہے۔

ایکٹ میں بتایا گیا کہ خراب پرزے یا گاڑی کی ری کال میں ناکامی پر 2 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ، جبکہ سیفٹی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر چھ ماہ قید 5 لاکھ تک جرمانہ کی تجویز ہے۔

اسی طرح ای ڈی بی  کی ہدایت نہ ماننے پر 3 سال قید یا 1 کروڑ جرمانہ، جبکہ قانون کی ملک بھر میں سویلین استعمال کیلئے گاڑیوں پر اطلاق کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ سخت سزائیں صارفین کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

قانون پارلیمانی کمیٹیوں میں منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ہوگا، جبکہ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد  وفاقی کابینہ نے نئے قانون کی منظوری گزشتہ روز دے دی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی