نئی حج پالیسی کی منظوری، سرکاری اسکیم کا کوٹہ 70 فیصد مختص

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرکاری حج اسکیم کے کوٹے میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 70 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ نجی حج اسکیم کا کوٹہ 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے کوٹے میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ برس کی بہتر کارکردگی اور کامیاب انتظامات کے تناظر میں کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال نجی ٹور آپریٹرز کی ناقص کارکردگی کے باعث 63 ہزار عازمین حج پر جانے سے محروم رہ گئے تھے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسکیم کے کوٹے میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہی 63 ہزار عازمین تھے، جنہیں اب گزشتہ سال کے مقررہ اخراجات پر رواں سال حج پر بھیجا جائے گا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی