حکومتِ پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان، 100 ٹن سامان روانہ کیا جائے گا

حکومتِ پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان خصوصی کارگو پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق، یہ امدادی سامان دو کارگو طیاروں کے ذریعے اگلے دو دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔

پروازوں کے ذریعے یہ سامان اردن اور مصر کے راستے فلسطینی علاقوں میں پہنچایا جائے گا، جہاں پاکستانی سفیر اس کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔

امدادی سامان کی تیاری، روانگی اور ترسیل کے تمام مراحل کی نگرانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خود کریں گے، تاکہ امداد بروقت اور منظم انداز میں فلسطینی بھائیوں تک پہنچائی جا سکے۔

حکومتِ پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہر فورم پر فلسطینی عوام کے جائز حق، آزادی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی