صرف 22 سے 40 ہزارویزا فیس دیں اوریورپ جاکراپنی قسمت آزمائیں! مگر کیسے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اتنی معمولی سی ویزا فیس دےکرآپ کس طرح یورپ پہنچ سکتے ہیں۔
ایجنٹوں کے ہتھے چڑھنے کی ضرورت نہ ایمبیسی جانے کی جھنجھٹ اورانٹرویو کی زحمت۔ گھربیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے ای ویزارجسٹرڈ کریں۔
صرف 10 سے 15 دنوں میں ویزاحاصل کریں اوریورپ جا کر اپنی قسمت آزمائیں۔ انتہائی معمولی ویزافیس کے ساتھ ٹیورسٹ،اسٹڈی اور فیملی ویزا بھی اپلائی کیا جاسکتاہے۔
پاکستانی زیادہ تریورپ میں مستقل آباد ہونے کیلئے ٹیورسٹ ویزا کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ یہ 90 دنوں کا ٹیورسٹ ویزا کس طرح اپلائی کیاجاتاہے۔
یہ ٹائپ سی ویزا ہوتاہے۔اس میں 6 ماہ کے لئے آپ کو ملٹی پل انٹری کی اجازت ہوتی ہے۔ یہ مجموعی طور پر 90 دنوں کا ویزا ہوتاہے۔
کون سے لنک پر جاناہے؟
اب یہ ای ویزا کس طرح اپلائی کیا جاتاہے اس کے لئے سب سے پہلے آپ کو درج زیل لنک پر کلک کرناہوگا۔
https://e-visa.al/apply
اس لنک پر جا کر آپ کو ایک نیا اکائونٹ رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔ اپنا ای میل اور پاسورڈ سیٹ کرناہوگا۔ ویریفکیشن لنک موصول ہونے پر ویریفائی کرلیناہے۔
اکائونٹ رجسٹرڈ یعینی سائن اپ کرلینے کے بعدآپ نے اپنا ویزا فارم مکمل کرناہوگا۔ اس میں پاسپورٹ،سفر کے مقصد،رہائش کی تفصیل اورذاتی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔
یہ تمام اسٹیپس مکمل کرنے کے بعد آپ کا ویزا اپلائی ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ذاتی معلومات کے آپشن پرجب آپ پاکستان پر کلک کریں گے توپورٹل آپ کو2 آپشنز فراہم کرگے گا۔ سوال ہوگا کہ درخواست کہاں ایکزیکیوٹ ہونی چاہیے؟۔
اس کے لئے آپ کو استنبول یا قاہرہ کے آپشنز میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کرلیناہوگا۔
کون سے کاغذات درکار ہونگے؟
چوتھے اسٹیپ میں آپ نے اپنے کاغذات اپلوڈ کرکرنے ہونگے۔ پاسپورٹ(2 پیجز بلینک ہوناضروری)،سفید بیک گرائونڈوالی تصویرفراہم کرنی ہوگی۔
دیگر کاغذات میں ہوٹل کی بکنگ یاانویٹیشن لیٹر،فلائٹ ریزرویشن،بینک اسٹیٹمنٹ(کم ازکم 10لاکھ)وغیرہ شامل ہیں۔
پانچویں اسٹیپ میں آپ کو اپنی ویزہ فیس جمع کروانی ہوگی جو 35 یورو سے 80 یورو کے درمیان ہوگی۔ جو پاکستان 22 سے 40 ہزار روپے بنتی ہے۔
جعلی کاغذات یا غلط معلومات ہرگزفراہم نہ کریں
یاد رکھیں کہ کسی بھی پروسزمیں جعلی ڈاکو مینٹس کااستعمال نہ کیا جائے۔ ایئرپورٹ پرہوسکتاہے کہ ایمیگریشن حکام انٹرویو کریں جومحض ایک رسمی کارروائی ہے۔
یہ انٹرویو بھی تمام ویزا ہولڈرز سے نہیں ہوتا اگر کسی کا انٹرویو ہو جائے تو اسے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
اب یقینی طور پر آپ کے زہن میں سوال ہوگا کہ یہ کس ملک کے ویزا فیس اور پروسس کی بات ہورہی ہے؟۔
معمولی سی یہ ویزا فیس یورپ کے کس ملک کی ہے؟
جی ہاں یہاں بات ہورہی ہے یورپ کے ایک ملک البانیہ کے ویزے کی ۔ جو یورپ کے سستے ترین ملکوں میں شامل ہوتاہے۔
انتہائی سستے ویزا کے ساتھ آپ بھی یورب جا کر اپنی قسمت آزمانہ چاہیں تو یہ بہترین موقع ہے۔