رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار ان کے قریبی ساتھیوں کی مبینہ نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مبینہ غیرمناسب ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نجی نوعیت کی تھیں اور مبینہ طور پر ہیکنگ کے ذریعے لیک ہوئیں۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ جو افراد خود کو مذہبی یا بااخلاق ظاہر کرتے ہیں، ان کی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنا ایک تضاد کی نشاندہی کرتا ہے۔

رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے اور یہ ویڈیوز غیر قانونی طور پر ان کے موبائل فونز سے نکال کر پھیلائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور دعویٰ بھی زیر گردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیک ہونے والی ایک ویڈیو کال میں موجود فرد خود رجب بٹ ہو سکتے ہیں، تاہم اس الزام کی کوئی باقاعدہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب رجب بٹ کے ذاتی تعلقات بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ان کے اور معروف ٹک ٹاکر زارا ملک کے درمیان مبینہ قریبی تعلقات پر قیاس آرائیاں جاری ہیں، مختلف ویڈیوز اور عوامی تقریبات میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس سے ان کے رشتے کے بارے میں چہ مگوئیاں بڑھ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ رجب بٹ اپنی اہلیہ ایمان، جو مبینہ طور پر حاملہ ہیں، انکو نظرانداز کر کے زارا ملک کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، ان الزامات کی تصدیق یا تردید رجب بٹ کی جانب سے تاحال سامنے نہیں آئی۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا