ؤشہر قائد میں مطلع ابرآلود، بارش کا کوئی امکان نہیں

شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم  درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشیں کب ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں آئندہ 8 روز تک تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

Related posts

ابوظہبی ہیریٹیج اتھارٹی نے پرنس آف پوئٹس کے سیزن 12 کے لیے درخواستیں کھول دیں۔

محمد سعید الشہی یو اے ای کی نیشنل میڈیا اتھارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر

منصور بن زید نے انسانی سمگلنگ کے جرائم کے لیے خصوصی عدالت قائم کی۔