جرگے کے حکم پرایک اورشادی شدہ خاتون قتل،دوسرے شوہرنے خودکوپولیس کے حوالے کردیا

جرگے کے حکم پرایک اورشادی شدہ خاتون قتل،دوسرے شوہرنے خودکوپولیس کے حوالے کردیا ۔راولپنڈی میں غیرت کے نام قتل میں نیا موڑآگیا۔

مقتولہ اورعثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی۔ مقتولہ نے مظفرآباد میں12جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔ مقتولہ سدرہ نے عدالت سے تحفظ بھی مانگاتھا۔

یہ واقعہ  راولپنڈی تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پرپیش آیا تھا۔مقتولہ سدرہ نے عدالت میں عثمان کے ساتھ  نکاح کا بیان جمع کرایا تھا۔

مقتولہ کے سسر اور عثمان کے والد محمد الیاس کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔ الیاس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے سنت طریقے سے مقتولہ کا نکاح کرایا۔

قاتل نے نمازجنازہ پڑھائی،باپ نے غسل دیا،لاش کوپلاسٹک میں لپیٹاگیا

نکاح کے4دن بعد دس لوگ ہمارے گھراسلحہ سمیت داخل ہوئے۔ہمیں ڈرایا دھمکایا۔ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

لڑکی ہم نے انکی فیملی کے حوالے کی 2دن بعد میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا لڑکی کا قتل ہوا ہے۔

جرگہ اور قتل کرنے کا حکم عصمت اللہ نے دیا۔ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد غسل دیا گیا۔ نماز جنازہ بھی عصمت اللہ نے پڑھائی۔

بعدازاں لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر رکشہ میں ڈال کر قبرستان لایا گیا۔عصمت اللہ کی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

پولیس نے واقعہ  کے مقدمہ میں  قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کر رکھی ہیں۔

قبرستان کمیٹی کی رسیدیں بھی برآمد،میت صبح سویرے دفنائی گئی

پولیس نے  ملزم سیف الرحمان سے قبرکی کھدائی میں استعمال ہونے والے اوزار اورقبرستان کمیٹی کی رسیدبھی برآمدکرلی۔ ابتدائی طور پرمقدمہ مقتولہ کے شوہرکی جانب سے اغوا کی رپورٹ پردرج کیا گیا تھا۔

تاہم دوران تفتیش حقائق سامنے آنے پرغیرت کے نام پرقتل اورشواہد مٹانے کی دفعات شامل کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے 8 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔ لیکن صرف 3 ملزموں کو عدالت میں پیش  کر کے ریمانڈ حاصل کیاگیا۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات