بھوک مٹانے کا منتظر ننھا فلسطینی اپنے بھائی سے لپٹ گیا/ فوٹو ا
ضخیم بارڈرسے امداد،آٹے کاتھیلہ کیمپ لانے پربھوکاننھافلسطینی اپنے بھائی سے لپٹ گیا۔ کم سن لڑکابلآخربھوک سے بلکتے ننھے بھائی کیلئے آٹا لانے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیاپراس وقت وائرل ہوتی دیکھی گئی جب ہزاروں فلسطینیوں کوضخیم بارڈرسے بلآخرامدادمل گئی۔
بھوک مٹانے کیلئے اپنے کمسن بھائی کا بےچینی سے منتظر ننھافسلطینی کیمپ میں بڑے بھائی کوآٹاملنے پراس سے لپٹ گیا۔
آٹالانے والے کمسن بیٹے کواس کی والدہ نے بھی گلے لگاکرپیارکیا۔ یہ خوشی دیدنی تھی۔ گوکہ آٹے کایہ چھوٹا ساتھیلہ چنددن کی بھی بھوک بمشکل مٹا سکے۔
مگر فوی بھوک مٹانے کےلئے یہ آٹا کافی ہے۔ آج ہم پیٹ بھر کرروٹی کھائیں گے، بچوں نے اسی پر جس شکر اور خوشی کا اظہار کیاوہ دیدنی تھا۔
ہزاروں فلسطینیوں کوضخیم بارڈرکراسنگ کے قریب فوڈڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے آٹے کی بوریاں ملیں۔
یہ بوریاں سروں پر لادے فلسطینیوں کومیلوں پیدل چلنا پڑا۔
Thousands of Palestinians have to walk miles to collect sacks of flour from a food distribution point near Zikim border crossing as food shortages worsen due to Israeli blockade pic.twitter.com/fg73wdnAXo
— TRT World (@trtworld) July 27, 2025
متحدہ عرب امارات اوراردن نے فضاسے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کردی
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات اوراردن نے فضاسے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کردی.
اردنی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ پیراشوٹ کے ذریعے 25 ٹن امداد غزہ میں اُتاری گئی۔
اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کے باعث غزہ کے 22لاکھ افراد خوراک اورادویہ کی قلت کا شکار ہیں۔
