بشریٰ انصاری نے ماضی کے گانوں پر سوال اٹھا دیے، ویڈیو وائرل

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے ماضی کے مشہور گانوں پر تنقید کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک بیداری کا پیغام دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ماضی کے کچھ معروف رومانوی گانے جیسے “تڑپا لو”، “آزما لو”، “میں تیری داسی” اور “تو میری عبادت” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب نغمے عورت کو یہ سکھاتے رہے کہ وہ مرد کو خوش رکھنے کے لیے ہر تکلیف برداشت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان گانوں نے برسوں تک خواتین کو یہی سبق دیا کہ ان کی ذات کی اہمیت صرف مرد کی خوشی سے وابستہ ہے۔

گانے “سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے” پر تبصرہ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنے لیے سنورنا چاہیے، دوسروں کی خوشی پر اپنی ذات کو قربان نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہیں، اب مزید نہیں، یہ گانے ہماری نئی نسل کی سوچ کو بگاڑ چکے ہیں، اب وقت ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں کو سکھائیں کہ وہ اپنے لیے جئیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی اس ویڈیو کو بے حد پذیرائی ملی، کئی صارفین نے انہیں سراہتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جی بالکل درست کہا، آپ نے دل کی بات کہی۔

Related posts

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان