عاطف اکرام شیخ کا شرح سود چھ فیصد تک لانے کا مطالبہ

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے شرح سود چھ فیصد تک لانے کا مطالبہ کردیا۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ موجودہ 11 فیصد شرح سود کاروباروں کیلئے رکاوٹ ہے، افراط زر کم ہوکر 4 فیصد پر آ چکا، اب بلند شرح سود غیر موزوں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا، صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا، جبکہ شرح سود 6 فیصد  تک لانے سے حکومت کو 3.5 ٹریلین روپے کی بچت ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، عاطف اکرام شیخ

عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک 30 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، کاروباری لاگت میں کمی کے بغیر صنعتی سرگرمیوں میں وسعت ممکن نہیں، چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز شرح سود میں کمی کیلئے آواز بلند کریں۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا