بابر اعظم اور نسیم شاہ کی بارش میں مزاحیہ ’’سلائیڈنگ ریس‘‘ وائرل، سوشل میڈیا پر دھوم


بابر اعظم اور نسیم شاہ کی بارش میں سلائیڈنگ ریس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب محظوظ کیا

پاکستانی کرکٹ کے دو مقبول ستارے بابر اعظم اور نسیم شاہ  اس بار میدان میں نہیں بلکہ بارش میں ایک دوسرے سے مقابلے میں دکھائی دیے۔ دونوں کھلاڑیوں کی مزاح سے بھرپور سلائیڈنگ ریس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بارش ہو اور دوست ساتھ ہوں تو شرارتیں تو بنتی ہیں! یہی کچھ دکھایا بابر اعظم اور نسیم شاہ نے جب دونوں نے بارش کے پانی میں پھسلنے کی دلچسپ ریس لگائی۔

نسیم شاہ نے اس منفرد مقابلے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی تیز بارش میں بھیگتے ہوئے فرش پر دوڑتے اور پھر ایک ساتھ ’’سلائیڈ‘‘ کرتے ہیں۔

 

دلچسپ بات یہ رہی کہ دونوں نے بیک وقت پھسلنے کی کوشش کی لیکن جیت بابر اعظم کے حصے میں آئی  اور وہ بھی ایک خوبصورت فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ۔

نسیم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’’بھائی کے ساتھ انجوائے منٹ‘‘ جو مداحوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ لے آیا۔ بابر کی جیت کے بعد نسیم نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ وہ اس مقابلے کا ری میچ چاہتے ہیں جس پر فینز نے خوب دلچسپ تبصرے کیے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا آج کا موسم: دبئی اور ابوظہبی میں درجہ حرارت میں معمولی کمی، دھند اور دھول کی پیشن گوئی

عبداللہ بن زاید نے مراکش میں دہشت گردی کی ناکام سازشوں کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کی مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا

شارجہ ہوائی اڈہ موسم گرما کے سفر کے دوران تقریباً 30 لاکھ مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔